?️
سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات کے خلاف مسلط کی جانے والی تجارتی اور تعرفہ جنگوں کا بھرپور اور قاطعانہ جواب دے گا۔
روسی خبررساں ادارے روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چین کے سفیر نے مختلف ممالک، خاص طور پر امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد کیے گئے اضافی محصولات پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے خلاف تجارتی جنگ میں امریکہ کو مکمل شکست
رپورٹ کے مطابق، چینی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی بھی ملک کی طرف سے چین کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کیا جاتا ہے، تو ہمارا ردعمل بھی سخت اور متناسب ہو گا،ہم عالمی تجارتی نظام کے خلاف ہونے والے ایسے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
چینی سفیر نے زور دیا کہ بیجنگ حکومت تجارتی جنگوں اور کسٹم ڈیوٹی میں یک طرفہ اضافے کو نہ صرف عالمی تجارت کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے، بلکہ یہ بین الاقوامی اقتصادی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ تجاری کے خلاف ہیں، لیکن اگر کوئی ہمیں اس میں دھکیلنے کی کوشش کرے گا، تو چین اپنی خودمختاری اور اقتصادی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر بھاری درآمدی محصولات عائد کیے تھے، جس کے بعد چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں:چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
ٹرمپ کی امریکہ فرسٹ پالیسی کے تحت کئی ممالک کو اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، مگر چین نے ہر مرحلے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دی اور بعض مواقع پر عملی اقدامات بھی کیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر
اکتوبر
ترکی میں معاشی بحران جاری
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر
اپریل
سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شور شرابہ، اجلاس ملتوی
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان کے بطور
جون
غزہ اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں یمنیوں کے زبردست مظاہرے
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے گزشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی اس
جنوری
مسجد الاقصیٰ کے خطیب کی فلسطینیوں سے شبِ قدر میں مسجدالاقصیٰ پہنچنے کی اپیل
?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام
مارچ
بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ
?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ صاحبہ کے مطابق انہیں بیٹیاں نہ ہونے پر
جون
اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری
جون
Tour showcases shared art history of Indonesia and Singapore
?️ 29 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست