?️
بیجنگ (سچ خبریں) چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو ممالک بیجنگ کو خطے میں خطرہ قرار دے کر محاذ آرائی کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں جبکہ نیٹو ممالک دنیا کے لیئے بڑا خطرہ ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں نیٹو ممالک نے چین کے ون روڈ ون بیلٹ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، نیٹو کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ جوہری ہتھیاروں، خلائی اور سائبر جنگی صلاحیتوں کی تعمیر کے سلسلے میں چین کی بڑھتی ہوئی طاقت سے بین الاقوامی نظم کو خطرہ ہے۔
اس کے جواب میں یورپی یونین کے چینی مشن کی جانب سے بیان جاری ہوا کہ نیٹو، چین کی ترقی کو عقلی تقاضوں پر جائزہ لے اور اسے خطرہ گرادنے کے لیے مختلف چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے باز رہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک ہیرا پھیری کے بہانے چین کے جائز مفادات اور قانونی حقوق کو استعمال نہ کریں۔
چینی مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ چین کی پرامن ترقی سے متعلق نیٹو کے الزامات ہیں، بین الاقوامی صورتحال اور ان کے اپنے کردار کی غلط فہمی ہے اور یہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نیٹو گروپ کی سیاسی نفسیات کا سلسلہ ہے۔
چین کے حریف ممالک سے گزشتہ ایک سال کے دوران فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جن میں امریکا اور بھارت شامل ہیں، اور ان کے مابین ہمالیہ کی سرحد، تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین فلیش پوائنٹ ہیں، روس اور امریکا کو خلائی پروگرام میں پیچھے چھوڑنے کے لیے بیجنگ نے اربوں ڈالر بھی خرچ کیے ہیں۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو ممالک موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل پر چین کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن انہوں نے بیجنگ کے دیگر امور پر تیزی سے بڑھتے ہوئے مؤقف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل دی نارتھ ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کے رکن ممالک کے سربراہان نے چین کو گلوبل سیکیورٹی کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے اس کی جانب سے تیزی سے میزائلوں کی تیاری پر خدشات کا اظہار کیا ہے، عہدیداروں نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ چین تیزی سے ایٹمی میزائل بنا رہا ہے۔
اگرچہ بیان میں نیٹو کے رکن ممالک کے 30 سربراہان نے چین کو حریف کہنے سے گریز کیا لیکن چین کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو جدید کرنے اور اسے ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ کے استعمال پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔
نیٹو سربراہان کا چین سے متعلق مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے انگلینڈ میں گریٹ سیون (جی 7) ممالک کے سربراہی اجلاس میں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر
جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا ردعمل
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا نے ایک بیان جاری کر کے واشنگٹن اور سیول
مئی
چینی بحری جہازوں پر نئے محصولات سب کے لیے نقصان دہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 17 اپریل کو نئے ضوابط
اپریل
یوکرین جنگ میں ہارنے والا
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی
دسمبر
اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا سلسلہ ختم کرے:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم (Médecins Sans Frontières MSF) نے
مارچ
بھارت جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں
?️ 26 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید
اپریل
مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر
مئی
قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ وزیراعظم
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم
جون