فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️

غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے بعد پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیئے ہیں لیکن اسرائیل، پاکستان کی اس حمایت کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے غزہ اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی 11 روز تک جاری رہنے والی وحشیانہ بمباری کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور کردار ادا کیا اور اسرائیلی جارحیت پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے دنیا کے سامنے اسرائیلی جنگی جرائم کو بے نقاب کیا جس پر نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ مسلم ممالک سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں نے بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہنگامی دوروں، عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں کی گئی تقریر نے مسئلہ فلسطین پر نہ صرف دنیا کے ضمیر کو جنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ عالمی میڈیا بھی اس معاملے پر خاموش نہ رہ سکا، وزیر خارجہ کی کاوشوں سے طاقت کے نشے میں مست اسرائیل کو شدید دھچکا پہنچا اور مجبوراً اسرائیلی وزیراعظم نے سیز فائر کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان کی ہی کاوشوں کے باعث اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کا اعلان کیا گیا، پاکستانی حکومت کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر بھر پور آواز اٹھانا اسرائیلی حکومت کو ایک آنکھ نہ بھایا جس پر اب اسرائیل نے بھی بھارت کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اشیز جو بھارت میں اسرائیلی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ٹوئٹر پر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا چیمپئین پاکستان خود شیشے کے گھر میں رہتا ہے، اقوام متحدہ میں مشرقی وسطیٰ کی واحد جمہوریت کو درس دے رہا ہے، یہ منافقت کی اعلیٰ مثال ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے پاکستانی وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر اسرائیلی کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے اجلاس سے متعلق کی گئی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے یہ ٹوئٹ کی تھی جب کہ اس بیان کو خود اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:   پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان

?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم

صیہونی حکومت کو ایران کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ کا ردعمل

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے صہیونی ریاست پر

کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے

حماس کے رہنماؤں کے قتل کی صورت میں تل ابیب کو خطرناک دھمکی

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے اخبار الاخبار نے آج پیر کو اس خطرناک

غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا

امریکہ تباہ ہو رہا ہے:ٹرمپ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت پر بات کرتے ہوئےکورونا وبا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے