سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ ہو سکتا ہے، کیونکہ بائیڈن حکومت کی جانب سے اس پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
صہیونی چینل 12 کے کی رپورٹ مطابق جو بائیڈن کی حکومت نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی محاذ یعنی غزہ میں جنگ کو ختم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟
اس سے قبل، اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اطلاع دی تھی کہ بائیڈن اپنی صدارتی مدت کے آخری ڈھائی مہینوں میں غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت میں غذائی بحران
اس عبری میڈیا نے مزید کہا کہ بائیڈن کے اقدامات میں ایسے فیصلے شامل ہوں گے جنہیں وہ پہلے کرنے سے گریز کرتے رہے تھے، جیسے کہ بین الاقوامی محافل میں اسرائیل کی حمایت نہ کرنا اور تل ابیب کو اسلحہ کی فراہمی میں تاخیر شامل ہے۔