سچ خبریں: بیلجیم کی حکومت نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر ممکنہ زمینی حملے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
بیلجیم کے نائب وزیر اعظم نے اسرائیل کے لبنان کی سرزمین پر ممکنہ فوجی تجاوز کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی برادری نیز یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس ریاست کے خلاف زیادہ سے زیادہ سزائیں عائد کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا لبنان اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کرنے کو تیار ہے؟
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے نائب وزیر اعظم نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر زمینی حملے کی سخت مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے اس عہدیدار نے کہا کہ لبنان پر زمینی حملہ بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
بیلجیم کے نائب وزیر اعظم نے لبنان کی حکومت اور مزاحمتی تحریک کا دفاع کرتے ہوئے اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لبنان پر زمینی حملہ اپنے دفاع کا عمل نہیں ہے بلکہ ایک اشتعال انگیز قدم ہے جس کا مقصد مکمل جنگ چھیڑنا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف اعلیٰ سطح پر تادیبی اقدامات اور سخت ترین سزائیں عائد کرنی چاہیے۔