بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی  

بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی  

🗓️

سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی بار اظہار خیال کرتے ہوئے بشار اسد کے نظام کے خاتمے کے بعد پہلی بار کچھ باتوں کا اعلان کیا۔  

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد کی اہلیہ اسماء اسد نے ایکس (ٹوئٹر) پر کئی پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خاموشی کے طویل دور کے بعد، اب ایک نئے آغاز کا وقت آ گیا ہے۔
امید اور تبدیلی رکتی نہیں، اور ہمیں مل کر ایک نئی شروعات کرنی چاہیے، شام اپنی گہری تاریخ اور خوبصورتی کے ساتھ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس ملک کے عوام کے لیے امن اور خوشحالی کی تمنا کرتی ہوں، اور مجھے امید ہے کہ اچھے دن پھر سے شام لوٹ آئیں گے۔
وطن ایک ایسی طاقت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، چیلنجز چاہے کتنے ہی بڑے ہوں، وہ اس سرزمین کے لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہم سب مل کر مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اسما اسد نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے میں نے سیاسی معاملات پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، اور مستقبل میں بھی میں ان معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا ہوا دن ایک بہتر آغاز کا موقع ہوتا ہے، وطن محض ایک جغرافیائی نقطہ نہیں بلکہ یہ ایک احساس ہے جو ہمارے دلوں میں، دوری کے باوجود، ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
ہر مرحلے میں ایک سبق ہوتا ہے اور ہر تبدیلی کا ایک مطلب ہوتا ہے، ہر انسان کا اپنا ایک راستہ ہوتا ہے اور کچھ راستے ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے۔

مشہور خبریں۔

القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا

🗓️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی

باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار

🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ ریلیز کیلئے تیار

🗓️ 16 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی

JCPOA میں واپس آنا بہت خطرناک ہے: ہنری کسنجر

🗓️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:  سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر  نے ایران کے ساتھ

’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ فلم کا گنڈاسا سوا کروڑ روپے میں فروخت

🗓️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ

عراق میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے سے متعلق مذاکرات مین پیشرفت

🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کی جنرل کمان کے ترجمان یحییٰ رسول

خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ

🗓️ 30 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے

صہیونی پھر ہوئے ناکام

🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے 7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے