سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، کچھ عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو ایک خفیہ تجویز دی ہے جس میں اسے مکمل طور پر اسلحہ چھوڑنے یا عارضی طور پر غزہ سے انخلاء پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،اس تجویز کے بدلے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ روکنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یہ تجویز خونریزی روکنے اور غزہ میں اسرائیلی جرائم کا خاتمہ کرنے کے دعوے کے تحت دی گئی ہے۔
تاہم، حماس نے واضح طور پر اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی ہتھیار سرخ لکیر ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کو حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ خونریزی کا سلسلہ بند ہو۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حماس کو عرب ممالک کی جانب سے ایک خفیہ انتباہ بھی دیا گیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کو عرب اور اسلامی ممالک میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اگر فوری طور پر کوئی معاہدہ طے نہ پایا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
جون
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو طلب
جنوری
سوڈان میں جنگ بندی کے لیے عالمی حمایت کی ضرورت
اگست
فرانس کا نیتن یاہو سے مطالبہ
جنوری
جمہوری اداروں کا احترام کریں، فیک نیوز پر توجہ نہ دیں، آرمی چیف
اکتوبر
کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ
جنوری
ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن
نومبر
پاکستان کو قرض سے ریلیف کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
ستمبر