سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے معصوم بچوں کے بے سر جسم دیکھنے کو ملے ہیں اور معذور فلسطینی بھی شہید ہوئے ہیں۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں فلسطینی بچوں کی بے سر لاشیں اور معذور افراد کی شہادتیں سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے معصوم بچوں کو کس طرح مارا جا رہا ہے؟عالمی ادارہ صحت
شہداء الاقصی اسپتال کے ترجمان خلیل دقران نے بتایا کہ ان بچوں کی بے سر لاشیں دیر البلح میں واقع اس اسپتال میں منتقل کی گئی ہیں، جو غزہ کے وسط میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لاشیں اس وحشیانہ حملے کا نتیجہ ہیں جس میں صیہونی ریاست نے ایک مسجد کو نشانہ بنایا، جو فلسطینی مہاجرین کے لیے پناہ گاہ تھی اور اسپتال کے قریب واقع تھی۔
المیادین کے رپورٹر نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں فلسطینی گھروں پر بمباری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وحشیانہ حملے کے شہداء میں معذور فلسطینی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی ڈاکٹروں کی نظر میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور اسکول پر بمباری، جو فلسطینی مہاجرین کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہے تھے، کے نتیجے میں تقریباً 120 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔