?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہودی الیکشن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے امریکی یہودی ووٹروں سے کیے گئے ایک سروے میں 34 فی صد رائے دہندگان نے اس بات کی تائید کی کہ فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کا سلوک نسل پرستانہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 فی صد نے اس بات کی تائید کی کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے، جب کہ 22 فی صد نے اس پر اتفاق کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔
دو ریاستی حل کے بارے میں 61 فیصد جواب دہندگان نے حمایت ظاہر کی، ان میں سے 19 فیصد افراد نے مغربی کنارے کے الحاق کی حمایت اور 20 فی صد نے ایک ایسی ریاست کے قیام کی حمایت کی جو نہ یہودی ہے اور نہ ہی فلسطینی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کی قبضہ مہم پر یوریی ممالک سمیت دنیا بھر میں مخالفت کی جاتی ہے۔
دوسری جانب امریکا کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کارنیل ویسٹ نے استعفادے دیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے یہ استعفا امریکا کے معروف تعلیمی ادارے میں فلسطینیوں کے ساتھ برتے جانے والے غیر منصفانہ سلوک پر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے تعصب کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر پوسٹ کردہ اپنے ایک بیان میں پروفیسر کارنیل ویسٹ نے بتایا کہ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈین کو استعفابھیج دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معروف تعلیمی ادارے میں فلسطینیوں کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ ثابت کرتا ہے کہ یونیورسٹی کا زوال شروع ہوگیا ہے۔
ان اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ یونیورسٹی مادی مفادات کے تحت چل رہی ہے، ویسٹ نے اپنے استعفے میں تعلیمی ادارہ چھوڑنے کی وجہ بھی لکھی۔
واضح رہے کہ کارنیل ایک امریکی فلسفی، عوامی مفکر، سیاسی کارکن اور سماجی نقاد ہیں۔


مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ 152 فلسطینی زخمی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: عسکریت پسند صیہونیوں نے آج جمعہ کی صبح مسجد الاقصی
اپریل
سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ ترین موقف میں ریاض اور
مارچ
لاطینی امریکہ میں امریکی برتری کی بحالی کی کوشش
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:ڈونالد ٹرمپ اپنی دوسری مدتِ صدارت میں امریکی اثر و رسوخ
اکتوبر
سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
?️ 28 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سابق
اپریل
کیا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اختلافات صرف میڈیا کا کھیل ہیں؟
?️ 20 ستمبر 2025کیا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اختلافات صرف میڈیا کا کھیل ہیں؟
ستمبر
وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات
جون
وزیر اعظم کی اتحادیوں سے ملاقاتیں، نگران حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے پرانے
جولائی
اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ
جنوری