الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

🗓️

سچ خبریں:مالی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں گرایا گیا ہے، جس کے بعد مالی، نائجر اور برکینا فاسو نے اپنے سفیروں کو الجزائر سے واپس بلانے کا فیصلہ کرکے اس خطے میں سفارتی کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔  

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں گرایا گیا ہے، جس کے بعد مالی، نائجر اور برکینا فاسو  تنیوں فوجی حکومتوں والے ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں الجزائر پر مالی کے ڈرون کو جان بوجھ کر گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔
یاد رہے کہ الجزائر نے یکم اپریل کو بغیر کسی تفصیل کے صرف یہ اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک مسلح جاسوسی ڈرون کو اپنے فضائی حدود میں گرایا ہے۔
مالی کے خارجہ امور کے وزارت نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ان کے حکام یقینی طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ الجزائر نے اس ڈرون کو پہلے سے طے شدہ دشمنی کی نیت سے گرایا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈرون کے ملبے کو دونوں ممالک کی سرحد کے جنوب میں 9.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پایا گیا ہے، اور ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ اسے زمین سے ہوا یا ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے گرایا گیا تھا۔
مالی نے اس واقعے کو ایک بے مثال جارحیت قرار دیتے ہوئے الجزائری حکام کے جارحانہ، غیر دوستانہ اور توہین آمیز اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا

🗓️ 8 اپریل 2021خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے

شہید نصراللہ جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے؛ نلسن منڈیلا کے نواسے کا بیان

🗓️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا

غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی غزہ

کیا یوکرین کی جنگ سے یورپی یونین کو خطرہ ہو سکتا ہے ؟

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کلبا نے کہا کہ اس جنگ

اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا

🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

غزہ نے تمام اسرائیلی کابینہ کو اقتدار کا سبق سکھایا: معاریو

🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ نے ایک تجزیے

ایرانی اور برطانوی وزراء خارجہ کی نیویارک میں ملاقات متوقع

🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ایرانی

یمنی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی ذرائع ابلاغ کی زبانی

🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے