الجولانی کی شامی فوجیوں کو دھمکی

الجولانی کی شامی فوجیوں کو دھمکی

🗓️

سچ خبریں:دہشت گرد گروہ ہیئت تحریرالشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے شامی فوج کے افسران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو افسر بھی شام کے عوام کے تشدد میں ملوث تھے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ہیئت تحریرالشام کے آپریشنل کمانڈر ابو محمد الجولانی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا گروہ ان افسران کو سزا دلوانے کے لیے کسی بھی قسم کی کوشش سے گریز نہیں کرے گا جو عوام پر ظلم اور تشدد میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟

الجولانی نے مزید کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات دینے والوں کوانعامات دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک فہرست تیار کریں گے جس میں ان افراد کے نام شامل ہوں گے جو شامی عوام پر تشدد کرنے اور انہیں اذیت دینے میں ملوث ہیں، ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ جنگی مجرم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں گے، ان کا پیچھا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان

الجولانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان افراد کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں گے جن کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے آلودہ نہیں ہیں، لیکن ہم ہرگز یہ نہیں ہونے دیں گے کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں جائے یا قید شدگان کے حقوق کو نظرانداز کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی

🗓️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو

سعودی عرب کا صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان

🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کے ردعمل

ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک

سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین

خالد مشعل کے بھائی 20 سال بعد امریکی جیل سے رہا

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:خالد مشعل کے سوتیلے بھائی کی 20 سال بعد امریکی جیل

ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

🗓️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

🗓️ 18 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم

صیہونی نئے انتفاضہ سے پریشان

🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریک اور صیہونی فوج کے درمیان لڑائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے