?️
سچ خبریں:ابو محمد الجولانی نے اپنے بھائی کو شام کی نئی حکومت میں انتہائی اہم عہدے پر تعینات کر دیا ہے جس کے بعد وہ عملی طور پر ملک کے دوسرا طاقتور ترین شخص بن گئے ہیں۔
العربی الجدید خبر رساں ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابو محمد الجولانی، جو شام پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خود کو احمد الشرع کہلاتے ہیں، نے اپنے بھائی ماهر الشرع کو صدارتی دفتر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
اس سے قبل یہ عہدہ عبدالرحمن سلامہ کے پاس تھا جنہیں اب کسی دوسرے عہدے پر منتقل کر دیا گیا ہے (ذرائع نے نئے عہدے کا نام ظاہر نہیں کیا)۔
شام کی نئی حکومتی ڈھانچے میں صدارتی دفتر کا سربراہ انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے، یہ عہدہ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ کئی عرب ممالک میں بھی موجود ہے اور بنیادی طور پر شام کے صدارتی دفتر کے انتظامی و تنظیمی امور کی نگرانی کرتا ہے۔
یہ عہدہ صدر اور مختلف سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے، نیز صدارتی دفتر کی سرگرمیوں کی نگرانی اور انہیں منظم کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کے پاس ہوتی ہے۔
صدر کے روزمرہ کے شیڈول کو ترتیب دینا، سرکاری ملاقاتیں اور دوروں کو منظم کرنا نیز صدارتی دفتر سے وابستہ عملے اور اداروں کی نگرانی کرنا دیگر اہم ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔
ماهر الشرع محمد البشیر کی کابینہ میں، جو 16 دسمبر 2024 کو تشکیل دی گئی تھی، وزارت صحت کے قائم مقام وزیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
الجولانی کے بھائی کو یہ دوسری بڑی ترقی ملی ہے جو گزشتہ چار ماہ کے دوران شام کی نئی حکومت میں ان کا دوسرا بڑا عہدہ ہے، جس کے بعد وہ عملی طور پر ملک کا دوسرا سب سے طاقتور شخص بن گئے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو
نومبر
بی بی سی کو جھٹکا
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی
1948 کے بعد سے پہلی بار بنی براک ایرانی میزائلوں کی زد میں
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی خاخاموں کے تمام دعوؤں کے باوجود 1948 کے بعد
جون
صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیا
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز
اپریل
اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر
جون
ہمارے واش رومز اور بیڈ رومز سے نکلو، اپنا کام کرو تو پاکستان بدل جائے گا، جنید اکبر خان
?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور چیئرمین
اپریل
یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اعلان کیا کہ برطانوی وزیر اعظم
دسمبر