?️
سچ خبریں:تحقیقی دستاویز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ الجزیرہ کی شہید صحافی شیرین ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجی آلون اسکاجیو نے قتل کیا، جبکہ امریکہ و اسرائیل نے مل کر اس واقعے کی تفصیلات چھپانے کی کوشش کی۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ زیتیو نامی تحقیقاتی پلیٹ فارم نے ایک دستاویزی فلم کے ذریعے اس اسرائیلی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی ہے جو الجزیرہ کی معروف فلسطینی نژاد صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کا ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی؛ صیہونی کیا چاہتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق، قاتل کی شناخت آلون اسکاجیو کے نام سے ہوئی ہے، جو جون 2024 میں جنین شہر میں ایک اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو چکا ہے۔
مذکورہ مستند میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اس قتل کے حقائق کو چھپانے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کیں، جن میں حادثے کے حالات، جائے وقوعہ کی تفصیلات اور قتل کی ذمہ داری سے متعلق پُراسرار خاموشی شامل ہے۔
شیرین ابو عاقلہ، جو الجزیرہ کی سینئر فیلڈ رپورٹر تھیں، 11 مئی 2022 کو جنین کے مہاجر کیمپ پر صہیونی افواج کے حملے کی کوریج کے دوران اسرائیلی گولی کا نشانہ بنیں،اس وقت وہ صحافیوں کا مخصوص ہیلمٹ اور جلیقہ پہنے ہوئی تھیں، جن پر واضح طور پر پریس لکھا تھا، اس کے باوجود نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ریاستی قتل قرار دیا جا چکا ہے، جس پر عالمی سطح پر مذمت بھی کی گئی، تاہم اسرائیل نے اس کی مکمل تحقیقات سے انکار کیا اور امریکہ نے بھی معاملے کو سرد خانے میں ڈال دیا۔
مشہور خبریں۔
ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو
مارچ
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے
?️ 17 جولائی 2025بنوں: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے
جولائی
ایٹمی خطرہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے: گوٹیرس
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2۲
اگست
صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں
جنوری
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
?️ 11 مئی 2024لاہور:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ
مئی
یوکرین کا لوہانسک کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ
?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
دسمبر
یورپ میں قرآن پاک کو بار بار جلانے کے واقعات کے پس پردہ مقاصد
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ میں شمالی یورپی ممالک جیسے سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک
مارچ
امریکہ کے چھ بڑے شہروں میں پرتشدد جرائم میں اضافے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 2021 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ بڑے
جون