?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر فضائی حملے فوری طور پر بند کیے جا رہے ہیں
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یمن پر اپنے فضائی حملے فوری طور پر بند کر دے گا، انہوں نے یہ بیان منگل کے روز ایک پریس بریفنگ کے دوران دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں (یمنی افواج) نے کل کہا ہے کہ وہ مزید جنگ نہیں چاہتے اور یہ ایک خوش آئند خبر ہے۔ ہم یمن میں فضائی بمباری فوراً بند کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں حوثیوں (یمنی فوج) کی بات تسلیم کرتا ہوں کہ وہ اپنے حملے روک رہے ہیں، لہٰذا ہم نے بھی فوری طور پر اپنی بمباری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب مزید کسی بحری جہاز کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
تاہم، امریکی صدر نے اس اعلان کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن عندیہ دیا کہ ایک نہایت اہم خبر مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) کے دورے سے قبل جاری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
ٹرمپ کی جانب سے یمن پر جارحیت کے خاتمے کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمنی افواج نے تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پر بھرپور اور مؤثر حملے کیے ہیں، اور ان کے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کی متعدد پرتوں کو چیرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچے۔ ان حملوں نے صہیونی ریاست کے حمایتیوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ان دنوں صہیونی رہنماؤں کی نیندیں کیوں حرام ہو گئی ہیں؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی سینئر حکام اور میڈیا نے ہیگ کی عدالت کی
اپریل
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
مئی
ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں: اردن
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اتوار کے روز اس
اکتوبر
توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے نے بشری بی بی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے
اکتوبر
ہم قانونی طور پر روسی املاک کو ضبط نہیں کر سکتے: امریکی وزیر خزانہ
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ یوکرین
مئی
تل ابیب کی کابینہ کے بحران کے باوجود بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین جانے کا ارادہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے خاتمے اور دوبارہ انتخابات کے
جون
سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین پر کھلی بحث ہوگی: اسحاق ڈار
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
جولائی
صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم
فروری