?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے قابض وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ لبنان کے ساتھ معاہدے کو روکنے کے لیے ابھی دیر نہیں ہوئی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر نے لبنان میں جنگ بندی کے ممکنہ معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام حدود اور وجوہات سے آگاہ ہیں، مگر پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ لبنان کے ساتھ معاہدہ ایک سنگین غلطی ہے اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کو نہیں روکا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی کابینہ کی لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کو منظوری:صیہونی ریڈیو کا انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم کو بتاتا ہوں کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے، ہمیں کسی بھی ممکنہ معاہدے کو روکنا چاہیے اور جنگ کو اس وقت تک جاری رکھنا چاہیے جب تک مکمل فتح حاصل نہ ہو جائے۔
یہ بیان اسرائیلی وزیر کی طرف سے عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احرونٹ کی اس رپورٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کی خبر دی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت اس وقت ہوئی جب حزب اللہ نے محض ایک دن میں 250 سے زائد گولے اور میزائل اسرائیلی علاقے کی طرف داغے۔
مزید پڑھیں: لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب
عبرانی اخبار معاریو نے بھی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو کے اجلاس کے بعد اسرائیل لبنان میں جنگ بندی کی سمت میں بڑھ رہا ہے، اخبار کے مطابق، تمام اسرائیلی فریق لبنان میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں اور موجودہ ماحول مثبت ہے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)
جنوری
جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کے جرایم کا سلسلہ جاری
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر
جنوری
یمن کی جنگ ہماری سوچ سے زیادہ طولانی ہو گئی: فیصل بن فرحان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں
فروری
ہمیں بھیک نہیں چاہیئے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں، علی امین گنڈاپور
?️ 17 مارچ 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
مارچ
محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ کیوں ترک کیا؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شمالی
اگست
یکم اکتوبر سے پٹرولیم کی قیمت اضافہ ہوگا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے
ستمبر
جرمنی کا روس کے خلاف بڑا اقدام، جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا
?️ 23 جون 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
جون
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون