?️
تل ابیب (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین باضابطہ طور پر پروازوں کا سلسہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت آج اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز تل ابیب پہونچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا، اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتحاد ائیر ویز نے اس پرواز کے لیے اے 6 بی ایل اے رجسٹریشن کا 6 سال پرانا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا ہے، یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسرائیل کے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی۔
پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ اتری، ائیرپورٹ پر اسرائیلی انتظامیہ نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔
تل ابیب ائیرپورٹ کے ڈیپارچر بورڈ کے مطابق یہ طیارہ شیڈول کی فلائٹ نمبر ای وائی 599 کے طور پر بدھ 7 اپریل کی سہہ پہر سوا 3 بجے مسافروں کو لے کر ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگا۔
ائیرلائن نے 19 اکتوبر 2020 کو اسرائیل سے تعلقات استوار ہونے پر جذبہ خیرسگالی کے طورپر خلیج سے پہلی غیرشیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کے لیے بھیجی تھی۔
مشہور خبریں۔
ٹسکانی کا صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: ٹسکانی کے علاقائی کونسل نے غزہ پٹی میں صہیونی حکومت
جون
امریکہ نے کس بل سے پاکستان کا نام نکال دیا
?️ 13 دسمبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے کابل پر طالبان کے قبضے پر
دسمبر
اس سال اسرائیل کو نہایت مشکل صورتحال کا سامنا ہے؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے مغربی کنارے اور بیت المقدس
نومبر
ٹرمپ کی اسرائیلی فوجی عہدیداروں سے خفیہ مشاورت
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی فوجی اور سیاسی قیادت کے
جنوری
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
فیس بک اگلے ہفتے کیا کرنے جارہا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 18 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ایسا سوشل نیٹ
جون
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، عملے کی غیر ضروری چٹھیاں کینسل
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش
ستمبر
فلسطین نے سال 2022 کیسے گزارا؟
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: اگر یہ پوچھا جائے کہ 2022 میں فلسطین
دسمبر