تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️

تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر کر خوفناک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں 500 افراد سوار تھے اور ٹنل کے اندر پٹڑی سے اتر گئی اور تائیوان میں یہ دہائیوں بعد بدترین حادثہ ہے۔

جائے حادثہ کی تصاویر اور ویڈیوز میں ٹنل کے اندر پھنسے ہوئے مسافروں کو دکھا جا سکتا ہے جہاں امدادی کارکن کام میں مصروف ہیں اور رپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کی شکار خاتون نے بتایا کہ حادثے کے وقت تمام مسافر ایک دوسرے پر گرے اور یہ خوف ناک مناظر تھے، جہاں پورے پورے خاندان موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ تائیوان کے مشرقی شہر حوالیئن میں پیش آیا اور ڈرائیور بھی ہلاک ہوا، ٹرین میں سیاحوں کی بڑی تعداد سوار تھی اور کئی افراد ہفتہ وار چھٹیوں اور آبائی علاقوں میں روایتی ٹومب سویپنگ ڈے کی چھٹیاں منانے جا رہے تھے، تائیوان کے میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹرین بھری ہوئی تھی اور کئی مسافر کھڑے تھے۔

مسافر ٹرین دارالحکومت تائی پے سے جنوب مشرقی شہر ٹیٹنگ جا رہی تھی جو بظاہر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔

ٹرانسپورٹ کے وزیر لن چیا لونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرین میں 490 افراد سوار تھے اور جنہیں ابتدائی طور پر فائر حکام کی جانب سے فراہم کی گئی ان کی تعداد 350 سے زیادہ ہے۔

سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ ٹرک قابو سے باہر ہو کر مسافر ٹرین کے راستے میں آیا تھا اور پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے، ایک عینی شاہد کا بھی کہنا تھا کہ ہماری ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جو پھسلتے ہوئے آرہا تھا۔

یاد رہے کہ تائیوان میں گزشتہ ماہ دو جنگی طیارے جنوب مشرقی علاقے میں تربیتی مشن کے دوران بظاہر تصادم کے بعد سمندر میں گر کر تباہ اور ان میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے تھے اور یہ 8 ماہ کے دوران تیسرا حادثہ تھا۔

یاد رہے کہ 2014 میں ایک ڈومیسٹک ٹرانز ایشیا ایئر ویز کا طیارہ تائیوان کے مغربی ساحل کے ایک جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جین شین نے کہا تھا کہ 72 نسشتوں کا اے ٹی آر 72، رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 54 افراد سوار تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے منفی رویے پر تنقید کی

?️ 21 اگست 2025لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے

ٹرمپ ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے، اوریکل امریکی صارفین کا ڈیٹا سنبھالے گا

?️ 26 ستمبر 2025ٹرمپ  ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے، اوریکل امریکی صارفین کا

بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

امریکہ کے ساتھ تصادم کا خطرہ؛چین کا اعلان

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ

غریبوں کو کبھی کسی حکومت نے سہولت نہیں دی: وزیراعظم

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں اور کم

لبنانی صدر: اسرائیل اپنے حملوں سے عالمی برادری کو چیلنج کرتا رہتا ہے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے قریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے