برطانوی فوجی کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خوفناک تجربے کی داستان

برطانوی فوجی کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے خوفناک تجربے کی داستان

🗓️

سچ خبریں:ایک انگریز شہری، جو اسرائیلی فوج میں شامل ہے، نے حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ جنگ میں اپنے خوفناک تجربات بیان کیے ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ٹائمز اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہری بھی اسرائیلی فوج میں شامل ہو کر حزب اللہ لبنان کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمینی حملے میں حزب اللہ کی کیوں بالا دستی ہے؟صیہونی تجزیہ کار

ان میں سے ایک فوجی، جس کا نام یوسی بتایا گیا ہے، نے لبنان کے محاذ پر اپنی موجودگی کو زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہنے کے تجربے سے تعبیر کیا ہے۔

یوسی نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے مجاہدین یقیناً بہترین اور ماہر ترین جنگجو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک دستے میں 2000 فوجی شامل تھے لیکن حزب اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملوں میں کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔

ٹائمز نے مزید لکھا کہ حزب اللہ کی رضوان فورسز اب بھی طاقتور ہیں اور صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یوسی نے بتایا کہ اس نے جنوبی لبنان میں موجودگی کے دوران تین گھنٹے سے زیادہ نیند نہیں لی اور ایک لمحے کے لیے بھی اپنی بلٹ پروف جیکٹ اور بوٹ نہیں اتارے۔

یوسی نے مزید کہا کہ اس علاقے میں ایک عمارت دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تھی اور وہ بڑی مشکل سے زندہ بچ پایا۔

مزید پڑھیں: گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ

اس نے بتایا کہ جب صہیونی فوجی ایک یہودی تہوار کی تقریب منا رہے تھے، تو انہیں حزب اللہ کے مجاہدین کو لیتانی دریا عبور کرتے ہوئے دیکھنے کا اتفاق ہوا۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے

🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا

ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام

🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے

اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ

حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے

پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

🗓️ 3 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح

صیہونی آبادکار  نے چار فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا

🗓️ 12 فروری 2021سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے

روس کی کھیلوں پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے تقریباً

قطر کی نیتن یاہو پر تنقید

🗓️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی کان نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ قطریوں نے عوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے