🗓️
سچ خبریں:افغانستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے اس ملک کے عوام کی معاشی صورت حال کے مزید بگڑنے اور خوراک کے بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس تنظیم کو افغانستان میں بھوک سے نمٹنے اور مدد کرنے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے،ان کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام اب تک افغانستان میں 20 ملین افراد کی مدد کر چکا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں 60 لاکھ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں اور دن میں ایک بار کھانا نہیں کھا سکتے۔
ایلن نے مزید کہا کہ اس تنظیم کی توجہ بھوکوں کی مدد کرنا ہے اور انہیں اس سال کے آخر تک ان کی مدد کے لیے 960 ملین ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ کچھ وسائل دستیاب ہیں اور ہمیں دور دراز علاقوں میں موسم سرما کی امداد کے لیے 100 ملین ڈالر ملیں گے، تاہم اس کے باوجد ہمیں ابھی بھی بہت کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ان شعبوں کو ترجیح دی جائے جو شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں غذائی قلت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، انہوں نے افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے مزید وسائل حاصل کرنے کی امید ظاہر کی،یاد رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ نے اس سے قبل خاص طور پر آنے والے موسم سرما میں بھوک میں اضافے کے امکان سے خبردار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اس سال حج کے لیے سعودی عرب کی شرط
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج کی ادائیگی
مئی
افغانستان ڈرون حملے میں پاکستانی زمین نہیں بلکہ فضا کے استعمال کا ‘سوال’ ہے، فواد چوہدری
🗓️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست
وزیر اعظم نے جان بچانے والے کانسٹیبل کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کردیا
🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک مسافر کی جان بچانے
اکتوبر
صیہونیوں نے جنگ سے فرار کرنا شروع کیا
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے فرار اور
دسمبر
اسلام آباد: ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں، شہر میں فوج کا گشت
🗓️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
🗓️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین
نومبر
عوام مالی منافع کا لالچ دینے والی فراڈ اسکیموں سے خود کو بچائیں، ایس ای سی پی
🗓️ 8 فروری 2025اسلام ٓآباد: (سچ خبریں) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای
فروری
صنعاء کا محاصرہ اور امن کی بات کرنا دو متضاد چیزیں
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے کہا کہ
مارچ