سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرا کر گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکہ کو ایک اور جھٹکا،اس بار قدرت کی طرف سے
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں ہونے والوں میں 2 پائلٹ ، 1 ڈاکٹر اور اسپتال کا ایک ملازم شامل ہے
موغلہ کے گورنر ادریس آکبیک کے مطابق، حادثے کی ابتدائی وجہ شدید دھند بتائی گئی ہے، تاہم حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید
یاد رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ہفتے قبل اسپارتا صوبے میں فوجی تربیتی پرواز کے دوران دو ہیلی کاپٹرز کے تصادم میں 6 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔