سچ خبریں:صعدہ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 2021 میں اس صوبے کے سرحدی علاقوں پر سعودی حملوں کے نتیجے میں 283 افراد شہید اور 1200 زخمی ہوئے۔
شمالی یمن میں صعدہ صوبے کے جرائم کی تحقیقات کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف پچھلے ایک سال کے دوران صوبے میں سعودی فائرنگ کے نتیجے میں 1400 یمنی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
صعدہ صوبے (شمالی یمن) کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2021 میں اس صوبے کے سرحدی علاقوں میں جن کو سعودی فوج نے نشانہ بنایا ہے، کے شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے سرکاری اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
یمن کی الثورہ تنطیم کی رپورٹ کے مطابق صعدہ کے صوبائی جرائم کی تحقیقات کے محکمے نے بتایا کہ گذشتہ سال صعدہ کے سرحدی علاقوں میں 283 افراد شہید اور 1200 زخمی ہوئے،شہید اور زخمی ہونے والوں میں 85 فیصد یمنی اور 15 فیصد ایتھوپیائی، سوڈانی، صومالی اور پاکستانی تھے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی فائرنگ کے نتیجے میں 27 خواتین شہید اور زخمی ہوئیں جن میں سے بعض شدید زخمی ہیں،صعدہ کرمنل انویسٹی گیشن آفس نے مزید بتایا کہ 2021 میں مذکورہ جرائم میں دگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 695 تھی اس کے باوجود عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں۔