?️
سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے ایک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ایک امریکی جوڑے کو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے خلاف ایک بچے پر تشدد کا الزام ہے، اس حوالے سے یوگنڈا کے ریاستی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ امریکی جوڑے کو یوگنڈا میں ایک 10 سالہ لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اب انہیں بچوں کی سمگلنگ کے دیگر الزامات کا سامنا ہے، جن میں سزائے موت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
واضح رہے کہ امریکی شہری نکولس اسپینسر اور ان کی اہلیہ، میکنزی لی میتھیاس اسپینسر، دونوں یوگنڈا میں 9 دسمبر سے حراست میں ہیں،ان پر اپنے گھر میں رہنے والے ایک بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، تاہم انہوں نے اس الزام میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے جبکہ اس جوڑے پر بچوں کی اسمگلنگ کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
یوگنڈا مانیٹر اخبار نے جوڑے کے وکیل کے حوالے سے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اس مقدمے کو حکام کا ایک عجیب فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس امریکی جوڑے کے خلاف الزامات کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے، فرد جرم کے مطابق استغاثہ نے جوڑے پر اپنے عہدے کا استحصال کرتے ہوئے بچوں کو بھرتی، نقل و حمل اور پناہ دینے کا الزام لگایا۔
پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ترجمان جیکولین اوکوئے نے روئٹرز کو بتایا کہ منگل کو جب وہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں تو انہیں نئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے، لیکن انہیں درخواست دینے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ کیس کی سماعت صرف ہائی کورٹ میں ہو سکتی ہے۔ ہم انہیں سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا عمل شروع کریں گے، لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ حتمی فیصلہ کب آئے گا، واضح رہے کہ کمپالا میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے خلاف تازہ ترین الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا پاکستان میں امریکہ کی کوئی مداخلت نہیں؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے آئندہ
ستمبر
ریٹائرڈ صہیونی جنرل کا اعتراف: جنگ حماس کی شکست کا باعث نہیں بنے گی
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے ایک بیان
مئی
نیتن یاہو ابھی تک کیسے کرسی پر ہیں؟سابق صیہونی وزیر اعظم کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے انکشاف کیا ہے
نومبر
شرح سود میں کمی کی توقع: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 723 پوائنٹس کی زبردست تیزی
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان
اپریل
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
بائیڈن کے دورے کے دوران سعودی صیہونی دوستی کے لیے اقدامات کے اعلان کا امکان
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن کی سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد
جولائی
شام کو سب سے زیادہ کس نے لوٹا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
ترکی کی صوفی جماعتوں میں طاقت اور دولت پر تنازعہ
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں ترکی کے دو مشہور فرقوں اور طریق
اپریل