سچ خبریں:سی این این کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں، امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین میں جنگ بندی پر پردے کے پیچھے مشاورت کر رہے ہیں۔
سی این این چینل نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیسا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا 100 واں دن قریب آ رہا ہے مغربی اتحادی یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ممکنہ فریم ورک کا تعین کرنے کے لیے باقاعدگی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین میں ایک طویل مدتی جنگ کے امکان کو دیکھتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی حل کی ضرورت کی تصدیق کر رہے ہیں کیونکہ یہ اپنے 100ویں دن کو پہنچ رہی ہے جبکہ اس میں کسی بھی فریق کی یقینی فتح نظر نہیں آ رہی ہے۔
متعدد باخبر ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ واشنگٹن حکام حالیہ ہفتوں میں اپنے برطانوی اور یورپی ہم منصبوں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ یوکرین میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے ممکنہ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، سی این این نے مزید لکھا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے زیر بحث موضوعات میں سے ایک اطالوی چار فریقی کی تجویز ہے جو گزشتہ ماہ کے آخر میں دی گئی تھی۔