یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ

انسٹاگرام

🗓️

سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سوشل نیٹ ورک انسٹاگرام کو نابالغوں کے ڈیٹا پر کنٹرول نہ کرنے پر 405 ملین یورو جرمانہ کیا گیا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی آئرش پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ میٹا گروپ کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام پر نابالغوں کے ڈیٹا کو کنٹرول نہ کرنے پر 405 ملین یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے، آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کے ایک نمائندے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے گزشتہ جمعہ کو اپنا حتمی فیصلہ کیا تھا اور اس کی بنیاد پر 405 ملین یورو کا جرمانہ لیا گیا ہے،تاہم تفصیلات اگلے ہفتے شائع کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ 2018 کے بعد سے سب سے بھاری جرمانہ ہے، جب جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن نے ریگولیٹرز کو صارفین کو فیس بک، گوگل، ایپل اور ٹوئٹر کے غلبے سے بچانے کے لیے مزید اختیارات دیے، آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن EU کے Facebook اکاؤنٹ کی نگرانی کرتا ہے کیونکہ یہ فیس بک کا آئرلینڈ میں علاقائی ہیڈکوارٹر ہے۔

جبکہ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کھولنے کی کم از کم عمر 13 سال ہے، ریگولیٹری باڈی نے 2020 کے آخر میں ایک تحقیقات کا آغاز کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا سافٹ ویئر کے پاس صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ضروری میکانزم موجود ہیں یا نہیں؟

 

مشہور خبریں۔

ماہ رمضان میں غزہ کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت

🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: مسلسل 160ویں روز بھی اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی

صیہونیوں کا متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار

🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سکیورٹی سروسز نے متحدہ عرب امارات کو "آئرن

امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایسوسی

ہمارے اوپر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش ہوئی:صیہونی فوج

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے اوپر لبنان

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی

🗓️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف

یورپی اور امریکی z نسل میں اسرائیل کی کیا حیثیت ہے؟

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: BDS نے دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں رائے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور صوبہ سندھ میں آئین کی دفعہ 144 نافذ

🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد/لاہور/کراچی(سچ خبریں)پی ٹی  آئی کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ

لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار پرویز الہیٰ کے ریمانڈ کی درخواست مسترد

🗓️ 17 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے