?️
یورپی ممالک اور امریکہ نے صہیونی کو ویزا دینے کے قوانین سخت کردیے
رپورٹوں کے مطابق یورپی ممالک اور امریکہ نے اسرائیلی شہریوں کو اقامت اور شہریت دینے کے قوانین سخت کر دیے ہیں، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں غزہ جنگ کے بعد کی سکیورٹی خدشات اور بڑھتے سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔
بدھ کو شفق نیوز کے مطابق، حالیہ مہینوں میں امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے اسرائیلی درخواست گزاروں کے لیے جو نئی پیچیدگیاں پیدا کی گئی ہیں، وہ ماضی کے مقابلے میں غیر معمولی ہیں، خاص طور پر 2023 سے پہلے اس عمل میں نرمی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی انٹیلیجنس ادارے اس امکان سے پریشان ہیں کہ غزہ میں ملوث اسرائیلی فوجی، جن پر جنگی جرائم یا نسل کشی کے الزامات ہیں، شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اسی لیے ویٹینگ (جانچ پڑتال) کے مراحل میں سختی بڑھا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی حکومتوں پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ اسرائیل کی پالیسیاں اور غزہ جنگ کے اقدامات کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
اسی پس منظر میں اسرائیلی شہریوں کو اقامت، ورک پرمٹ اور شہریت دینے میں نمایاں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔مزید یہ کہ یورپی ممالک میں اسرائیل کی مقبولیت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
اسرائیلی اخبار ہاآرتص کے مطابق، اسرائیلی شہریوں کو یورپ میں شہریت حاصل کرنے کے عمل میں نئی قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔حالیہ برسوں میں دسیوں ہزار صہیونی بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں اور جنگ ۷ اکتوبر (طوفان الاقصیٰ) کے بعد یہ رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔یورپ اور شمالی امریکہ میں شہریت دینے والے اداروں نے اسرائیلی درخواست گزاروں کے لیے اضافی سیکورٹی چھان بین نافذ کر دی ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کار نزار نزال کا کہنا ہے کہ پہلے اسرائیلی لابی کے مضبوط اثر و رسوخ کی وجہ سے صہیونی شہری آسانی سے مغربی ممالک کی شہریت اور اقامت حاصل کر لیتے تھے۔
لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے، حتیٰ کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ صہیونی لابی کا اثر کم ہوا ہے۔
اسرائیلی پارلیمان کے تحقیقاتی مرکز کے مطابق، 2020 سے 2024 کے درمیان اسرائیلی ہجرت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور 1,45,000 سے زائد اسرائیلی مستقل طور پر سرزمینِ اشغالی چھوڑ چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے
مئی
نایاب زمینی عناصر تک امریکی فوجی رسائی کو محدود کرنے کی کوششں
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
نومبر
ایتھوپیا کی جانب سے دریائے نیل پر گریٹ رینیسانس ڈیم بنانے کا معاملہ، کیا مصر اس ڈیم پر بمباری کرسکتا ہے؟
?️ 17 جون 2021مصر (سچ خبریں) معروف عرب تجزیہ کار نے قطر میں عرب وزرائے
جون
پوپ فرانسس کی عراقی شیعہ رہنما کے لیے ایک اہم بات
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرانسس نے ٹویٹ کیا کہ آیت
مارچ
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی
جنوری
انشورنس کمپنیاں اسرائیل جانے والے جہازوں کا بیمہ کرنے کو تیار نہیں
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
جنوری
افغانستان میں 500,000 بچوں کو تعلیم فراہم کی جا چکی ہے: یونیسیف
?️ 23 مئی 2023اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بتایا کہ اس تنظیم نے
مئی
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی
اگست