?️
یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ کے سابق رکن میک والاس نے ایک بار پھر اسرائیلی مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشتگرد ریاست قرار دیا ہے اور یورپی یونین کی مجرمانہ خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے۔
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے والاس نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جو فلسطینیوں کو کھانے کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کے دوران قتل کر رہا ہے اور یورپی یونین اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
والاس نے مزید کہا کہ اسرائیل "بے شرم، نادم نہ ہونے والا اور دھوکہ دہ” ہے، اور جس کسی نے بھی اب تک اس "شیطانی ریاست” کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہیں، وہ جنگی جرائم میں اس کا شریک ہے۔
ان کا کہنا تھا:جو لوگ اسرائیل سے اب بھی تجارت کرتے ہیں، وہ درحقیقت نسل کشی کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ سب جنگی مجرم ہیں، تاریخ ان کے ساتھ نرم رویہ نہیں برتے گی۔
میک والاس نے ایک فلسطینی ماں اور اس کے کمسن بچے کی شہادت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:یہ اسرائیل کی ایک اور جنگی جنایت ہے، اور یورپی یونین کی اس جرم میں شراکت داری کا کھلا ثبوت۔
انہوں نے یورپی یونین کے رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموشی اور اسرائیل سے تجارتی تعلقات، انہیں نسل کشی کے جرم میں برابر کا شریک بنا رہے ہیں۔
ماضی میں بھی میک والاس اسرائیل کے خلاف متعدد بار سخت بیانات دے چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
داعش اور القاعدہ کے غنڈے جتنے چاہو لے آؤ ،مأرب آزاد ہو کر رہے گا: یمنی مجاہدین کا اعلان
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ویب سائٹ نے یمنی فوج کے ذریعہ صوبہ مأرب کو
فروری
حریت رہنماؤں کا غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پر اظہارتشویش
?️ 21 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
افریقہ کورونا کے عالمی ویکسینیشن پروگرام میں سب سے پیچھے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ افریقی براعظم صرف
دسمبر
حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ختم کردی
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ہر سال کم از کم
فروری
وزیراعظم کا ترک صدر کی پاکستانی عوام کی حمایت اور یکجہتی پر خیرمقدم
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر کی جانب سے
مئی
امریکہ میں گن کلچر کے بارے میں صدارتی امیدوار کا عجیب بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی نامزد نے ملک میں اسلحہ رکھنے
ستمبر
ہم پر گرنے والا ہر بم امریکی ہے: محمد علی الحوثی
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا
نومبر
کیا شام کو تقسیم کرنے کا امریکی، صہیونی منصوبہ کامیاب ہوگا ؟
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار
مارچ