?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین غلام اور آقا کا ایسارشتہ ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں مل سکتی، متحدہ عرب امارات کی حکومت قابضین کے مقابلہ میں خود کو بدترین حد تک ذلیل و رسو کرتی ہے۔
جب سے متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تب سے اس نے اسرائیلی غاصبوں اور دہشتگردوں کی مصنوعات کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں اور ان کے متعدد ساتھ سلامتی اور فوجی معاہدے طے کیے ہیں، متحدہ عرب امارات کی غلام کی ایک مثال مقبوضہ فلسطین میں اس ملک کے سفیر محمد محمود الخواجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں توریت اسکالرز کی کونسل کے چیئرمین شلوم کوہن سے ملاقات کی صورت میں دیکھنے کو ملی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ بن زائد کے اس سفیر کی بے شرمی اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ انہوں نے قدامت پسند یہودیوں کے اس انتہا پسند ربی سے کہاکہ خدا کی مرضی کے ساتھ آپ طاقت کے ساتھ لوٹ آئیں گے اور ہم پورے خطے میں آپ کی حمایت کریں گے،الخواجہ نے مزید رسوائی اور ذلت کا مظاہرہ کرتے ہوئےصیہونی وزیر کھیل "خلی ٹروبر” اور صیہونی حکومت کے سابق سربراہ "رووین رولین” کے ساتھ بیٹھ کر صہیونی ٹیم کا فٹبال دیکھا ، یہاں تک کہ قابضین کی قومی ٹیم کی وردی پہن کر ان کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی کھینچی!
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے اسی سلسلہ میں اماراتی شہری (جو واضح طور پر متحدہ عرب امارات کی حکومت سے وابستہ ہے) کی ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے آئے ایک صہیونی سیاح کے سر پر بوسہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ میرا بھائی ہے،جیسا کہ آپ جانتے ہیں یہ ایک اسرائیلی ہے۔
صیہونی حکومت سے وابستہ کچھ اماراتی لوگوں کے طرز عمل میں ان ساری بدسلوکیوں کے بعد اس سرزمین میں ایک مہم شروع ہوئی ہے جس میں امتیازی دانشوروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سے پہلےکہ امارات حکام صیہونیوں کے پیروں پر گرنے لگیں کچھ کریں۔


مشہور خبریں۔
امریکی سیاسی نظام کرپٹ ہے؛امریکی سینٹر کا اعتراف
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک سینئر رکن نے اپنے ملک میں صحت
اکتوبر
کورونا کی وجہ سے حکومت نے مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں
جنوری
اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے
نومبر
میرا کے بیان سے سوشل میڈیا صارفین حیران
?️ 22 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا اکثر نے ایک
اگست
ٹرمپ کا اعتراف، حماس نے تمام زندہ اور ہلاک شدہ اسرائیلی قیدی آزاد کر دیے
?️ 17 دسمبر 2025 ٹرمپ کا اعتراف، حماس نے تمام زندہ اور ہلاک شدہ اسرائیلی
دسمبر
قانونی اصلاحات سے عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء
ستمبر
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون
اردنی فوج کا منشیات اسمگلنگ کے بہانے شام کی سرزمین پر حملہ
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: اردن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
دسمبر