?️
سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم شائع کی جس میں یاس ملک میں امریکی مداخلت کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا گیا ہے اور یہ اچھی طرح سے دکھایا گیا ہے کہ کس طرح واشنگٹن نے صیہونی حکومت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے تسلط کے نام سے ایک دستاویزی فلم شائع کی ہے جو کئی حصوں پر مشتمل ہے اور اس ملک پر امریکہ کے کنٹرول کے بارے میں ہے،اس دستاویزی فلم میں آپ وہ مناظر دیکھ سکتے ہیں جو پہلی بار نشر کیے گئے ہیں۔
المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اس دستاویزی فلم میں سکیورٹی اور فوجی شعبوں میں کام کرنے والے یمن کے متعدد سابق اہلکاروں نے امریکہ کی مداخلتوں اور یمن کے خلاف اس ملک کی سازشوں کے بارے میں بات کی ہے،مزید یہ کہ 21 ستمبر کے انقلاب سے پہلے امریکی تسلط کے خطرناک ترین ہتھیاروں کی تفصیلات اور معلومات اس دستاویزی فلم میں نشر کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 2014 میں یمنی عوام نے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے خلاف ملکی معاملات میں نااہلی اور اس ملک میں امریکی مداخلتوں کی وجہ سے زبردست مظاہرے شروع کیے، جس کے نتیجے میں 21 ستمبر 2014 کو منصور ہادی کو برطرف کر دیا گیا اور انصار اللہ نے صنعاء کا کنٹرول سنبھال لیا۔
اس دستاویزی فلم میں یمنی فوج کے درمیان امریکی فوجی سرگرمیوں کی خصوصی تصاویر شائع کی گئی ہیں،امریکیوں نے یمنی فوجیوں کی تربیت کی آڑ میں اپنی سازشوں کو انجام دیا۔
مشہور خبریں۔
دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں
فروری
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم
مئی
امریکہ ترکی کے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے:ترک وزیر داخلہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ واشنگٹن اس ملک میں
مئی
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
وزیر اعظم کے بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا ہے
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات
مارچ
حزب اللہ کو فوری طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے:امریکہ
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں:امریکی خصوصی ایلچی نے لبنان میں حزب اللہ کے غیرمسلح ہونے
اپریل
جاپان کا راکٹ لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ ہوگیا
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجے جانے کے مقصد کے لیے
مارچ
ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس
اگست