?️
سچ خبریں:جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان خونریزجھڑپیں ہوئی ہیں جن میں درجنوں آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے، تاہم ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے دوبارہ شروع ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے، یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں جکبہ حال ہی میں جنگ بندی ہوئی ہے لیکن اس ملک کا محاصرہ پھر بھی ختم نہیں ہوا ہےاور نہ عالمی برادری نے اس سلسلہ میں کچھ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی
ستمبر
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی
ستمبر
یمن میں ایک اور ہیروشیما
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد
جولائی
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے اعلان
اکتوبر
عنقریب خانہ جنگی ہوگی؛نصف امریکیوں کا خیال
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق نصف امریکی عوام آنے والے
جولائی
کراچی: شہری ویکسینیشن لگا کر انٹری کے بغیر چلے جاتے ہیں
?️ 11 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے
جون
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر