یمن میں ایک امریکی فوجی ہلاک

یمن

?️

سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کا ایک میرین ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں یمن میں ہونے والے ایک حملے میں ان کا ایک میرین ہلاک اور کم از کم تین دیگر زخمی ہوگئے ،تاہم بیان میں حملے کی نوعیت یا آپریشن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ قریب دو ہفتے قبل ، یمن کے مشرقی صوبہ المہرہ کے الغیضہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی بحریہ کے درجنوں اسنپرز اترے تھے،درایں اثنا یمنی ذرائع نے امریکی میرینوں کو لے جانے والے طیارے کی شناخت کے بارے میں بتائے بغیر کہا کہ وہ الغیضہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سعودی فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں چلے گئے

واضح رہے کہ یمن میں سعودی اماراتی اتحاد کے ساتھ ساتھ لیجسٹک اور انٹیلی جنس حمایت نیز اسلحہ کی فروخت کے ذریعے سیکڑوں میرینز بھیج کر امریکہ یمن کی جنگ کا ایک اہم اتحادی بن چکاہے ، تاہم اسے اور  اس کے چیلوں کو یمن کے جنگ سے کچھ حاصل ہونے والا  نہیں ہے جس کا اعتراف متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل اور سعودی اتحاد کے متعدد عہدار دار کئی بار کر چکے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ یمن جنگ کی دلدل میں پھنس چکے ہیں جہاں سے نکلنا اب بہت مشکل ہو گیا ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک بہت بار بے بنیاد جنگ بندی کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن یمنیوں نے ہر بار ٹھکرا دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے خلاف حکومتی مہم پر پابندی کی درخواست

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا

افغانستان سے امریکی ذلت آمیز انخلا کی تحقیقات شروع

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: وزیراعلیٰ کے پی نے جلسے میں ڈیڈلائن دے دی

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک

کیا ایک بار پھر ٹرمپ ہوں گے امریکی صدر

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے نتائج

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان   

?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ

نیتن یاہو: ہم کسی بھی حملے کا سات بار جواب دیں گے

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دی ہے کہ حکومت اسے

MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے

انگلینڈ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر بجلی کے باعث پروازیں منسوخ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے مانچسٹر ہوائی اڈے کا انتظامیہ کمپنی کے اعلان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے