?️
سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے خلاف ایک بل پاس کرنے والے ہیں۔
عراق کے بعد یمنی حکومت نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، یمنی وزیراعظم العزیز بن حنتور کہتے ہیں ہم بہت جلد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی مخالفت میں ایک بل پاس کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے بھی تعلقات قائم نہ کرنے پر ایک قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا،انہوں نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کو جرم قرار دینے والے قانون کو یمنی آئین کے تناظر اور یمنی عوام کی خواہشات کے مطابق قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام کے اہم ترین مسئلے (فلسطین) پر یمن کا موقف بالکل واضح ہے۔
یمنی قومی نجات حکومت کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یمنی عوام ہمیشہ ملت فلسطین، فلسطینی مقاومت اور مقاومتی بلاک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تاکہ مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس کے خلاف صیہونی دھمکیوں کا مقابلہ کرسکیں۔
یاد رہے کہ سیف القدس کے دوران یمنی مقاومتی تحریک انصاراللہ نے سعودی اتحاد سے کہا تھا کہ ہم پر حملے کرنا بند کر دو اور اس کے بدلہ میں آؤ سب مل کر سیف القدس میں شرکت کرتے ہیں اور بے گناہ فلسیطنیوں نیز مسجد الاقصی کو صیہونیوں کے چنگل نے نجات دلاتے ہیں


مشہور خبریں۔
بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی
جولائی
11لاکھ کشمیری کسانوں کو بینکوں کے17ہزار814کروڑ روپے کے قرض کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا
?️ 4 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
فروری
جنرل مشرف کی عسکری اور سیاسی زندگی پر ایک نظر
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:1999 میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ
فروری
تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں
جون
امریکہ اور شامی عارضی حکومت کے درمیان تعلقات کا باقاعدہ آغاز
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: احمد الشرع (محمد الجولانی)، شامی عارضی حکومت کے سربراہ، نے
مئی
نیتن یاہو کا دفتر جاسوسوں سے بھرا ہوا ہے:نفتالی بنٹ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس میں لکھا ہے کہ
مارچ
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5
دسمبر
کشمیر کو کوئی صوبہ نہیں بنا رہا اور نہ بناسکتا ہے
?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے نجی
جولائی