یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی ایلچی کا ریاض اور ابوظہبی کا دورہ

جنگ بندی

🗓️

سچ خبریں:یمن میں امریکی ایلچی نے اس ملک میں جنگ بندی کو توسیع دینے کی کوشش کرنے کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا۔

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے لیے امریکی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے اس ملک میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے سعودی عرب کا دورہ شروع کیا،امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لنڈرکنگ نے یمن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی میں توسیع دینے کی کوشش میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سفر کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کی انصاراللہ تحریک پر جنگ بندی میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم حوثیوں کو یاد دلاتے ہیں کہ دنیا آپ کے رویے کو دیکھ رہی ہے، ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کریں۔

امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ انصار اللہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن کے اٹھائی جانے والی یمنی عوام کی آواز کو سنیں کیونکہ آٹھ سال سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ جنگ بندی اور سیاسی حل ہے تاکہ یمنی اپنے ملک کے مستقبل کا تعین کر سکیں۔

واضح رہے کہ یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی ہوئی جس کے بعد اس ملک کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی ثالثی سے اس میں دو بار توسیع کیے جانے کے بعد 2 اکتوبر ختم ہو گئی، واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمہ کے بعد یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں کام کرنے والی تمام تیل کمپنیوں کو پیغام دیا کہ وہ جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتباہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک امریکی سعودی جارح ممالک جنگ بندی کی پابندی نہیں کرتے اور یمنی قوم کو اپنے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اپنی تیل کی دولت سے فائدہ اٹھانے کا حق نہیں دیتے۔

 

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت عملی بنالی

🗓️ 3 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت

امریکا کی جانب سے روس پر پابندیاں، متعدد پاکستانی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

🗓️ 17 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سرکاری بیان میں یہ بات سامنے آئی

اسٹاک ایکسچینج میں 807 پوائنٹس کی زبردست تیزی

🗓️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم

شہباز گل نے  پرویز رشید کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز

ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان

یمن کو اپنی سلامتی اور علاقائی پانی کے دفاع کا پورا حق حاصل

🗓️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان اور صنعا میں

فلسطینی مزاحمت کی فتح کا نعرہ کس نے چنا؟

🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی معاہدے اور فلسطینی عوام کی شاندار فتح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے