?️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ حضرموت میں امریکی دفاعی ڈھال میں گھس کر یمنی ڈرونز نے مشرقی یمن کے اس علاقے سے تیل کی نئی کھیپ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
الخبر الیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے ڈرونز نے صوبہ حضرموت میں تیل برآمد کرنے والی اہم ترین بندرگاہوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا اور اس علاقے سے مشرقی یمن میں تیل کی نئی کھیپ کو ناکام بنا دیا، یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا حملہ ہے جس نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں، جبکہ خطے میں بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کی حفاظت کے لیے امریکی دفاعی نظام تعینات ہیں۔
ادھر بعض خبری ذرائع نے یمن کے مشرق میں واقع حضرموت میں دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے، المیادین نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ حضرموت کے صدر مقام مکلا شہر کے مشرق میں واقع الضبہ بندرگاہ میں دو دھماکے ہوئے۔
اس بندرگاہ پر جارح سعودی اماراتی اتحاد کا قبضہ ہے، اس رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے اسی وقت ہوئے جب تیل کا سامان لے جانے والا جہاز وہاں پہنچا، یونیوز خبر رساں ایجنسی سمیت بعض ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکے ڈرون حملوں کی وجہ سے ہوئے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صہیونی حکام فوجی خودکشیوں کے صحیح اعداد و شمار
دسمبر
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی تعیرِ نو اور مرمت کا حکم
?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب
ستمبر
شمال مغربی شام میں کار بم دھماکہ؛متعدد عام شہری زخمی اور ہلاک
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مغرب
فروری
پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا
?️ 31 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں
جولائی
نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں
جون
ن لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟عمر ایوب
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بیان دیا
اگست
امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا
مارچ
ملکی ترقی آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے۔ وزیراعلی سندھ
?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
نومبر