سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے قابض حکومت کے ساتھ جنگ میں عراقی اسلامی مزاحمتی فورسز کے باضابطہ داخلے کا خیرمقدم کیا اور اسے سراہا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے مقبوضہ علاقوں میں عراقی مزاحمتی فورسز کی پہلی کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے میزائل اگر اسرائیل پر لگے نہیں تو کہاں گئے؟؛یمنیوں کا سوال
مقبوضہ علاقوں میں عراقی مزاحمتی قوتوں کے پہلے آپریشن اور قابض حکومت کے خلاف جنگ میں باضابطہ داخلے کے جواب میں انہوں نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ جس چیز سے خوفزدہ ہے وہ جنگ کے دائرے کا وسیع ہونا ہے،آپ کا شکریہ، عراقی قوم نے ہمار سر فخر سے بلند کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے بعد کل جمعرات کی شام عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کہ ہم نے بحیرہ مردار کے ساحل پر صیہونی حکومت کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
فلسطین میں حالیہ لڑائی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔