سچ خبریں:یمن کے سرحدی علاقے میں اس ملک کی فوج اور عوامی کمیٹی کی کاروائیوں میں سعودی اور سوڈانی کرائے کے 200 فوجی ہلاک جبکہ 380 زخمی ہوئے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ جارح اتحاد کے آلہ کاروں کی ہونے والی جھڑپوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے جارح اتحاد کی جانب سےیمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ صوبہ حجہ کے سرحدی شہر حرض میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہونے والی جھڑپوں میں اب تک سعودی عرب اور سوڈان کے 200 فوجی ہلاک اور 380 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 40 بکتر بند گاڑیاں، 60 سے زائد کاتیو شا میزائل، 7 توپ اور بھاری ہتھیار تباہ نیز چین کا بنایا ہوا جاسوسی ڈرون CH4 سرنگوں ہوا۔
یادرہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہےجبکہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں اور جارحیت میں اب تک لاکھوں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور چالیس لاکھ بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔