🗓️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے دھمکی دی ہے کہ اگرسعودی اتحاد یمن پر اپنے حملے اور محاصرے جاری رکھےگا تو وہ ان کے ٹھکانوں پر حملے اور تیز کردیں گے۔
یمنی قومی نجات حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے خلاف جاری حملوں اور محاصرے کے خلاف سعودی اتحاد کو متنبہ کیا، الحوثی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یمن کی انصار اللہ تحریک کے دو کمانڈروں کے خلاف امریکی محکمہ خزانہ کی نئی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھاکہ پابندیوں کے ذریعہ ان مجاہدین کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔
انھوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ کا محاصرہ اور جارحیت جاری رکھیں گے تو ہم ان جگہوں کو نشانہ بناسکتے ہیں جن کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے،یادرہے کہ گذشتہ جمعرات کو ، امریکی محکمہ خزانہ نے یمنی مسلح افواج کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد عبد الکریم الغمار اورخانہ جنگی کو طول دینے کے بہانے یمنی فوج کے پانچویں انچارج یوسف المدنی کو دہشت گرد اور امریکی شہریوں ، قومی سلامتی اور معیشت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی فہرست میں شامل کر لیا۔
دریں اثنا ، یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے فضائی دفاعی سسٹم نے آج (اتوار کے روز) الجوف صوبے کی فضائی حدود میں ایک زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل جس کی ابھی تک رونمائی نہیں کی گئی ہے، کے ذریعے سعودی اتحاد کے ایک جاسوس ڈرون کو گرانے کا اعلان کیا۔
مشہور خبریں۔
نام نہاد انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے: شبیر شاہ
🗓️ 2 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر
ستمبر
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
🗓️ 23 مئی 2022لاہور (سچ خبریں)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس
مئی
آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کے ہارنے پر وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان
نومبر
پاکستان استحکام کی طرف گامزن ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
جنوری
میرا استعفیٰ دباؤ نہیں نظام کے خلاف بغاوت ہے، جسٹس (ر) شاہد جمیل
🗓️ 22 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد
فروری
وزیرِ اعظم نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے: فرخ حبیب
🗓️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
فروری
طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر
مارچ
پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے جڑا ہے، نگران وزیراعظم
🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ کے 3 روزہ
اگست