?️
سچ خبریں:ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے یمن میں اپنے ملک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے یمن میں امریکہ کے اقدامات سے اس عرب ملک میں داعش کو تقویت ملی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سنیٹر کرس مرفی کا کہنا ہے کہ یمن میں امریکی مداخلت نےاس ملک میں داعش کو مضبوط کیا ہے۔ الجزیرہ نے جمعرات کی شب سینیٹر کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے یمن میں امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کی ہے،مرفی نے کہا کہ یمنی باشندوں کو حق ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کے لئے واشنگٹن کو ذمہ دار ٹھہرائیں کیونکہ یہ بم امریکہ میں بنائے گئے ہیں جن سے یمنی عوام کاقتل عام کیا جارہا ہے۔
ڈیموکریٹک سینیٹر نے کہا کہ امریکہ نے یمنیوں کو مارنے کے لئے اسلحہ بھیجا جس کی بنا پر امریکہ اس ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہوگیا، مرفی نے کہا ،امریکہ نے یمن کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہوکر اس ملک میں داعش کے لئےموقع فراہم کیا ہے، انہوں نے یمن کی عوام تحریک انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے سلسلہ میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حوثی گروپ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا 80 فیصد سے زیادہ امداد یمن تک پہنچنے سے روکے گا۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے آخری دنوں میں یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا جس کے خلاف عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ، تاہم بائیڈن انتظامیہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہےکہ وہ اس فیصلے کو ترک کر سکتی ہے جس کے بعد انھوں نے فروری کے آخر تک اس تنظیم کے ساتھ لین دین کرنے کی اجازت دی ہے تا کہ اس کے بعد کوئی مستقل فیصلہ کیا جاسکے۔


مشہور خبریں۔
کورونا وائرس کے سائے میں دوسرا رمضان المبارک اور غیر آباد مسجدیں
?️ 17 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں رکھنے کے مقصد
اپریل
بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیاں اور سیکیورٹی رکاوٹ ہیں
?️ 26 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد
نومبر
لبنانی فوج کے کمانڈر کا دورہ امریکہ کیوں منسوخ کیا گیا؟
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن نے لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل کے واشنگٹن
نومبر
اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
جنوری
دوست ملک کی ایک ارب ڈالر کی تصدیق کے بعد آئی ایم ایف شرائط مکمل ہو جائیں گی، اسحٰق ڈار
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
اپریل
عراق میں امریکی اتحاد کے تین قافلوں پر حملہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تین
ستمبر
ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر