?️
سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی انصار اللہ افواج کے راکٹ حملے میں کئی افسران سمیت درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی میڈیا کے مطابق سعودی کارکنوں نے ٹویٹ کیا کہ صوبہ جازان میں واقع ابو عریش علاقہ میں سعودی فوجی چوکیوں پر یمنی فوج کے بدھ کی صبح کے حملے میں سعودی فوج کے 6 افسران اور 12 فوجی ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔،یہ موتیں اس حملے میں ہونے والیے نقصانات کا ایک حصہ ہے۔
واضح رہے کہ علاقے کے مکینوں نے اپنے کچھ افسروں اور فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان ٹویٹر پر ان میں سے کئی ایک کے نام پوسٹ کرکے کیا،رپورٹ کے مطابق کیپٹن عبداللہ ناصر الوہیبی ، لیفٹیننٹ فیصل فہد العجیان ، لیفٹیننٹ عبداللہ علیان مطرب الحربی ، لیفٹیننٹ ناصرعویض الذیابی العتیبی اور سارجنٹ محمد عطودی حملے میں ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں میں شامل ہیں۔
یادرہے کہ سعودی عرب نے پچھے چھ سال سے سب سے غریب عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا ، جس کے لیے اس نے کئی عرب ممالک کے اتحاد کی شکل میں امریکہ کی مدد اور سبز روشنی کے ساتھ اپنے سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لیے اس ملک کے معزول اور مفرور صدر عبد المنصور ہادی کے اقتدار میں واپس آنے کا بہانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں بشمول عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے بار بار خبردار کیا ہے کہ یمنی عوام کو قحط اور ایک انسانی تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ پچھلی صدی میں بے مثال ہے،تاہم سعودی حملوں کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
آئی ایس پی آر کا شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین
?️ 28 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے
اگست
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی
اپریل
ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں
اپریل
امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ
دسمبر
نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کمیٹی میں پیش، صوبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں مزید صوبوں بنانے کے حوالے سے بل
جولائی
ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے: بائیڈن
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح شام کے خلاف
مارچ
ویکسین کی ساڑھے15 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گی ہیں
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ
جون