🗓️
سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں جھڑپیں بڑھتے ہی ایک صہیونی باشندے کو کار کے ذریعہ ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیاگیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح محلے کو صہیونی آبادکاروں نے نشانہ بنایا، ان حملوں کے بعد عبرانی زبان کے ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے محلے میں شہادت طلبانہ کارروائی کی اطلاع دی۔
عبرانی ذرائع کے مطابق اس شہادت طلبانہ کارروائی میں شیخ جراح محلے میں ایک صہیونی آبادکار کو گاڑی کے ذریعہ ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیاگیا،یادرہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی غاصبوں کے حالیہ جرائم بالخصوص نابلس شہر میں تین فلسطینی مجاہدین کے قتل کے ردعمل میں کی گئی۔
درایں اثنا فلسطینی نوجوانوں نے دھمکی دی کہ وہ اس جرم کا منہ توڑ جواب دیں گے اور یقینی طور پر شہداء کے خون کو رائگاں نہیں جانے دیں گے، تاہم ابھی تک اس کاروئی کو کرنے والے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
یادرہے کہ ہفتے کی رات درجنوں صیہونی آباد کاروں نے قابض فوج کی حمایت سے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں مقیم فلسطینیوں پر حملہ کیا، آباد کاروں نے قابض فوج کی حفاظت اور حمایت میں فلسطینی شہریوں، ان کی گاڑیوں اور گھروں پر پتھراؤ کیا ، اس کے علاوہ فوج نے آباد کاروں کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا، اس حملے میں ایک معمر فلسطینی خاتون زخمی ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے
فروری
امریکی جنگی جہاز کا عملہ کورونا سے متاثر
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد
دسمبر
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے
🗓️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی
🗓️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی
جون
اسرائیل کا دماغی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جنوری
جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا
🗓️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اپنے چینی ہم
جولائی
غزہ میں صیہونیوں کی بربریت کے بارے میں عالمی برادری کو انتباہ
🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس
مئی
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
🗓️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر