ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین

اسٹریٹیجک

?️

سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی جانب سے اسٹریٹیجک آزادی کے حصول کے لیے منتخب کیے گئے راستے کی حمایت کرتا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ کن گانگ نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربک کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ بیجنگ اور برلن کو آزادی کی حمایت کرنی چاہیے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیےاور دونوں قوموں کے بنیادی مفادات کے ساتھ ساتھ تمام انسانیت کی معیشت اور طویل مدتی فلاح و بہبود کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے اہم اتحادی کی حیثیت سے خطرات اور چیلنجوں کے مقابلے میں چین کی جدید کاری اور یورپی انضمام کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے نیز چین کی مارکیٹ کے مواقع پھیلانے پر ہم یورپ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل کے آخر میں یورپی یونین کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے واشنگٹن کی عدم تعمیل اور امریکی پالیسیوں سے اسٹریٹیجک آزادی کی پالیسی اپنانے میں فرانسیسی صدر کے حالیہ مؤقف کی طرف اپنے رجحان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے چین سے واپس آتے ہوئے پولیٹیکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیا تھا کہ کہ یورپ کو امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے اور تائیوان کے معاملے میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں کسی ایک کا ساتھ دینے نیز یورپ کو امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

اسٹارک لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئی، خدمات کی فراہمی کیلئے حکومتی منظوری کی منتظر

?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی

بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس

رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 3 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی

او آئی سی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز

امریکی میڈیا کی نظر میں اسرائیل کو نسل کشی روکنے کا طریقہ 

?️ 28 جولائی 2025امریکی میڈیا کی نظر میں اسرائیل کو نسل کشی روکنے کا طریقہ

کنگنا رناوت نے سیاست میں آنےکا اشارہ دے دیا

?️ 11 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نےسیاست میں

صارفین کی سہولت کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

?️ 20 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے

حزب اللہ: حکومت نے امریکہ کے خالی وعدوں پر بھروسہ کرکے لبنان کو خطرناک راستے پر گامزن کردیا

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے بیان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے