سچ خبریں: معتبر ذرائع نے بتایا کہ ہم نے ابھی تک شام میں اپنی فورسز کو نشانہ بنانے کا بدلہ نہیں لیا ہے اور آج صبح ہونے والے راکٹ حملے کا پاسداران انقلاب کے دو اہلکاروں کی شہادت سے کوئی تعلق نہیں ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اربیل میں موساد کے ہیڈکوارٹر پر آج صبح کا میزائل حملہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف کیے گئے حالیہ آپریشن کے جواب میں تھا اور اس کی کمانڈ عراقی کردستان سے کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق حملے میں موساد کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں متعدد اسرائیلی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس آپریشن میں عراقی کردستان میں کسی عراقی یا امریکی مراکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی شہریوں کو کوئی نقصان پہنچا۔
ذرائع نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں شام میں پاسداران انقلاب اسلامی کے دو ارکان کی شہادت پر ایران کا ردعمل مقررہ وقت پر دیا جائے گا۔ یہ حملہ مغربی فریقوں کو ایک اہم پیغام دے سکتا ہے، جو مختلف طریقوں سے ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔