سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں احترام کے عنصر پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ان کے ملک کو امریکی خدمات یا امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے مڈل بیری انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی علوم کے طلباء کے ساتھ ایک ویڈیو کانفراس میں کہا ہے کہ ماسکو کو امریکی خدمات اور مدد کی ضرورت نہیں ہے ،تاہم ہم باہمی فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کے لئے احترام چاہتے ہیں، انتونو نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی طرف سے کسی خدمات یا امداد کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم باہمی فائدہ مند تعلقات کے قیام کا احترام چاہتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ہنگامی صورتحال میں ہمیں روسی اور امریکی عوام کی سلامتی اور بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہےاور روس ان کوششوں کے لیےتیار ہے۔
واضح رہے کہ انٹونوف کے یہ ریمارکس بحیرہ اسود اور بحر الکاہل میں امریکی فوجی چالوں اور ہتھکنڈوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کے محکمہ تجارت کے حالیہ اقدام کے تحت مزید روسی کمپنیوں کو امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کی جانے والی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں بھی ہیں جس پر کریملن کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں درار آئی ہے۔