🗓️
سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی خراب معاشی حالت کا ذمہ دار پیوٹن کو ٹھہراتے ہوئے اعتراف کیا کہ توانائی کے بل اس موسم سرما میں لوگوں کو رلا دیں گے۔
انگلینڈ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بورس جانسن نے اتوار کے روز دی میل‘اخبار کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو یورپ میں بحران کی شدت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور دعویٰ کیا کہ انہیں یہ صورتحال پسند ہے۔
بورس جانسن نے اعتراف کیا ہے کہ توانائی کے بل اس موسم سرما میں لوگوں کے آنسو بہا دیں گے اور حرارت کی قیمت کچھ لوگوں کے لیے بہت خوفناک ہے۔ انگلستان کے مستعفی وزیراعظم، جو روس کے ساتھ تنازع میں یوکرین کے اہم فوجی حامیوں میں سے ایک ہیں، نے روس کے صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پوٹن کی جنگ ہے جس کی قیمت برطانوی صارفین کے کندھوں پر آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آپ کا توانائی کا بل دوگنا ہو گیا ہے اس لیے کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ ہم اس مشکل صورتحال سے دوچار ہوں، انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ یوکرین کی حمایت واپس لینا مکمل پاگل پن ہوگا، برطانیہ میں، تیزی سے بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں کے سماجی نتائج کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کا خوف طاری، ہزاروں افغان باشندوں نے نقل مکانی شروع کردی
🗓️ 5 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جیسے جیسے امریکی افواج کے انخلا کی کے
مئی
مکھیوں کی قدرتی صلاحیت سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق
🗓️ 16 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین نے مطالعے کے دوران اس بات کو تلاش
اکتوبر
شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ
🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم
دسمبر
موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم
🗓️ 13 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید
فروری
نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی
فروری
میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم
🗓️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف
جون
اگر رفح پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل کو ہتھیار نہیں دیں گے: بائیڈن
🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رفح پر اسرائیلی
مئی
فلسطینی عیسائیوں کی صیہونی فلیگ مارچ کی مذمت
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی عیسائی برادری نے صیہونیوں کے فلیگ مارچ کو اشتعال انگیز
جون