🗓️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی بدعنوانی اور انتہا پسندی کے خلاف ریفرنڈم ہیں۔
این ٹی ڈی ویب سائٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو پنسلوانیا کے شہر ولکس بیری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے خلاف ریفرنڈم ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ الیکشن آسمان چھوتی مہنگائی، بڑھتے ہوئے جرائم، بڑھتے ہوئے قتل، پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں، سرحد پار سے لاکھوں پناہ گزینوں کی آمد پر ریفرنڈم ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ انتخاب جوبائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کی بدعنوانی اور انتہا پسندی کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر آپ اس تباہی کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ کو ریپبلکن کو ووٹ دینا ہوگا، ہم امریکی تاریخ کے سب سے اہم وسط مدتی انتخابات سے صرف دو ماہ دور ہیں، ٹرمپ کے مطابق نومبر میں ری پبلکن پارٹی کی تاریخی فتح پارٹی کے قانون سازوں کے لیے راہ ہموار کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک اس ڈراؤنے خواب کو مٹی میں ملانا ہے جو جوبائیڈن اور کانگریسی ڈیموکریٹس نے جنوبی سرحد پر پیدا کیا ہے۔
دریں اثنا امریکی صدر نے گزشتہ جمعہ کو ایک تیز تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہمہ گیر حملہ کیا، فلاڈیلفیا میں ایک تقریر کے دوران بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ اور ریپبلکن امریکی جمہوریت کے لیے واضح خطرہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اویس لغاری
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
اکتوبر
کرونا کی چوتھی لہر سے پہلے ہی سندھ میں پابندیاں عائد ہوں گی
🗓️ 10 جولائی 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو
جولائی
ہم نے تسلیم کیے جانے کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں: طالبان
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ
مارچ
طالبان نے افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں انسانی حقوق کی
جولائی
مغربی ملک میں گھریلو تشدد؛پورا مغربی سماج خاموش تماشائی
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد
جون
عراق میں دہشت گرد کہاں سے آڈر لیتے ہیں؟
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے سیاسی اور سکیورٹی ماہر نے امریکی حملہ آوروں
مارچ
’یہ نہیں ہو سکتا کوئی جج ادارے کی ساکھ تباہ کر کے مستعفی ہوجائے‘، جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری
🗓️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جنوری
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 44 فیصد سے زائد
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 6 اپریل کو
اپریل