?️
سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ اس تحریک کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ ہم سعودی عرب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں موجود فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے تحریک کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے اس رکن نے کہا کہ حماس تحریک کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور سعودی بھی ہم سے تعلق نہیں چاہیے،تاہم ہم سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ابو مرزوق نے مزید کہاکہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب استدلال کا جواب دے گا اور فلسطینی اسیران کو رہا کرے گا، اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں فلسطینی عہدیدار نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں پر بھی رد عمل ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ صہیونی فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں، مجھے یہ بتانا چاہیے کہ صہیونی دشمن کے ساتھ جامع جھڑپوں کا آپشن ابھی تک مزاحمت کی میز پر موجود ہے
واضح رہے صہیونی لڑاکا طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے شمال ، جنوب اور مغرب کے علاقوں کو وسیع پیمانے پر حملوں سے نشانہ بنایا،درایں اثنا حماس تحریک نے اعلان کیا کہ اس نے صہیونی ملکیت کے ڈرون کو خانیوس کے علاقے میں مار گرایا،جبکہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یہ حملے صہیونی بستیوں پر آگ لگانے والے غباروں کی فائرنگ کے جواب میں کیے ہیں،یادرہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتیں
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتوں نے امریکی
جولائی
عمانی مصنف: اسرائیل نے 12 روزہ جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عمانی مصنف فیض محمد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جولائی
ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح
دسمبر
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد
فروری
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے
مارچ
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضمنی
اگست
ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی (MET) نے حالیہ دنوں میں موساد
جون