🗓️
سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے صرف گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں رہنے والے 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت تیز کر دی ہے اور غزہ کے عوام کے مزید مکانات کو تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور مغربی پٹی شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوج کی طرف سے غزہ میں رہائشی مکانات پر بمباری کے نتیجے میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس علاقہ کے 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔
موصولہ خبر کے مطابق صیہونی قابض فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں سے مزید فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کردیا ہے۔
دوسری جانب خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ میں ابراج الزہرا کے علاقے میں 4 رہائشی ٹاورز کو تباہ کر دیا۔
اس کے علاوہ خان یونس کے مرکز میں متعدد رہائشی مکانات پر بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
ان بم دھماکوں میں سے صرف ایک میں خان یونس کے وسط میں المجائدہ قصبے میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 11 فلسطینی مارے گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے حج میں فلسطینی قیدیوں، زخمیوں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی میزبانی
علاوہ ازیں المیادین کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے اور جنازوں کو رکھنے کے لیے فریج کی کمی کے باعث غزہ میں طبی اور اسپتال کا عملہ شہداء کے جسد خاکی کو صاف رکھنے کے لیے آئس کریم فریج استعمال کرنے پر مجبور ہے جو غزہ کے حالات نازک ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو سکیورٹی حکام کا انتباہ
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی حکام نے قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو
نومبر
انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور
🗓️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے
جنوری
سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی شرطیں؟
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کی طرف سے صیہونی حکومت کے
جولائی
بیت المقدس کا دفاع سب سے بڑا واجب ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما کا کہنا
جون
بالاچ مولا بخش کا مبینہ ماورائے عدالت قتل: لانگ مارچ ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا، 20 مظاہرین گرفتار
🗓️ 18 دسمبر 2023ڈیرہ غازہ خان: (سچ خبریں) بلوچستان کے شہر تربت میں محکمہ انسداد
دسمبر
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر عمران خان کے نام اہم پیغام بھیج دیا
🗓️ 24 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان
مارچ
سیلاب کی وجہ سے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا خطرہ ہے
🗓️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ
اکتوبر
اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار
🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے
مئی