?️
سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ نے آج روس کے 14 غیر سرکاری افراد اور 34 سرکاری اداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔
راشیا ٹوڈے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے روس کے خلاف اپنی پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے اس ملک کی وزارت خارجہ نے اس سلسلہ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے اقدامات سے 14 عام افراد اور 34 سرکاری اداروں کو متاثر کیا جائے گا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے تاتارستان کے صدر مینی خانوف اور روس کے نائب وزیر دفاع پنکوف کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، متذکرہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واگنر گروپ کے بانی پریگوزن سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی اور وولگا ڈینپر گروپ آف کمپنیوں نیز اس کے مینیجر کو بھی پابندیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اوٹاوا نے اس کاروائی کی وجہ بیان کرتے ہوئے یوکرین میں روس کی خصوصی فوجی کاروائیوں کے جاری رہنے کا دعویٰ کیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھی کینیڈا کی وزارت خارجہ نے متعدد روسی افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کینیڈا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اوٹاوا نے یوکرین میں جنگ کے بعد 129 روسی افراد اور 63 اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے، ان پابندیوں میں اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور روسی دفاعی ادارے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ کینیڈا نے پہلے ہی کیف کو جنگی ہتھیار فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا، اس حوالے سے کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے کہا کہ کینیڈین فضائیہ کا ایک طیارہ جو پہلے لیپرڈ جنگی ٹینک کو یوکرین لے کر جا رہا ہے ہیلی فیکس سے روانہ ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی
اکتوبر
جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدارپر روانگی کے لئے تیار
?️ 19 دسمبر 2021پیرس (سچ خبریں)دوربین جمیز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدار پر روانگی کے
دسمبر
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے شرائط
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: باسم نعیم، حماس کے ایک اعلیٰ رہنما نے اعلان کیا
مئی
سعودی اتحاد نے 80 سے زائد مرتبہ یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی فوج کے آپریشن روم رابطہ کے ایک ذریعے نے،
اپریل
پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی میپنگ شروع، 90 ٹیمیں فعال
?️ 5 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی
اپریل
یمن میں سی آئی اے اور موساد کی جاسوسی کارروائیاں ناکام
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کے ایکسکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور
دسمبر
جماعت اسلامی کے دھرنے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
جولائی
نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی
دسمبر