?️
کیا واشنگٹن سعودی عرب کے ایٹمی پروگرام کی منظوری دے گا؟
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس مطالبے کو یکسر مسترد کر رہے ہیں۔
لبنانی اخبار رائے الیوم نے اپنی تازہ رپورٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا واشنگٹن سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت دے گا؟ اگر ہاں، تو اس کے بدلے میں امریکہ کیا چاہتا ہے؟ اور آخر اسرائیل کو ریاض کے پُرامن جوہری پروگرام سے بھی خوف کیوں ہے؟
رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سات سال بعد ممکنہ طور پر امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں، جس کے بارے میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا وہ اس دورے کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر رضامند ہوں گے یا نہیں۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ ہی تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کے قیام کو “قریب الوقوع قرار دے چکے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق، بن سلمان رواں ماہ کے وسط میں واشنگٹن کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ ایک سیکیورٹی معاہدہ اور ایک ایٹمی تعاون کا معاہدہ طے کرنے کے خواہاں ہیں۔
رائے الیوم نے لکھا کہ واشنگٹن کے یہ معاہدے کن شرائط کے تحت ہوں گے، اور امریکہ ریاض سے بدلے میں کیا توقعات رکھتا ہے، یہ سوالات ابھی تک واضح نہیں۔ خاص طور پر اس پس منظر میں کہ امریکہ نے قطر میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران قطر کی حمایت نہیں کی، جس کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کی طرف رخ کیا اور اس کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا جس میں جوہری تعاون کی دفعات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب کا پرامن ایٹمی پروگرام مستقبل میں فوجی سمت اختیار کر سکتا ہے، جو خطے میں اسرائیل کی برتری کو خطرے میں ڈال دے گا۔ خاص طور پر اس لیے کہ ریاض نے تعلقات کی بحالی کو یورینیم کی مقامی سطح پر افزودگی کے حق سے مشروط کیا ہے ایک ایسا نکتہ جسے تل ابیب سختی سے مسترد کر چکا ہے۔ اسرائیل کو اندیشہ ہے کہ اس اقدام سے مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق، محمد بن سلمان ۱۸ نومبر کو امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ان کا سات سال بعد پہلا امریکی دورہ ہوگا۔ سعودی ذرائع کے مطابق، یہ تین روزہ دورہ متوقع ہے، اگرچہ ریاض نے تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
امریکی وزیر داخلہ ڈگ برگم نے بحرین میں “گفتوگوی منامہ اجلاس کے دوران اس دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان ایک “پرامن ایٹمی معاہدہ پر پیش رفت جاری ہے۔
رائے الیوم نے یاد دلایا کہ سعودی عرب نے ماضی میں سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت سے بھی ایک دفاعی معاہدے پر بات چیت کی تھی جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے منسلک تھی، مگر طوفان الاقصیٰ آپریشن اور غزہ کی جنگ کے بعد یہ عمل رک گیا۔
امریکی اور سعودی ذرائع کے مطابق، ریاض اپنی فضائیہ کے لیے ایف-۳۵ رڈار گریز جنگی طیارے خریدنے کا خواہاں ہے۔
رپورٹ کے اختتام پر رائے الیوم نے لکھا کہ چاہے تعلقات معمول پر آئیں یا نہ آئیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ان کے دورِ حکومت میں ہونے والا ہر معاہدہ “نمایاں کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
طالبان حکومت کو فوری طورپر تسلیم نہیں کریں گے؛قطر کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم
ستمبر
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام
فروری
مغربی میڈیا غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں شریک
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی ویب سائٹ ماڈل ایسٹ آئی کے مطابق موجودہ جنگ میں
نومبر
آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت 2026 سے اعلیٰ عہدیداروں کے اثاثے عام کرے گی
?️ 21 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
نومبر
ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے
فروری
فرانس میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی لہر، ملک بھر میں تیسری بار لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
?️ 1 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) فرانس میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی شدید
اپریل
سیکڑوں اقساط پر مشتمل بھارتی ڈراموں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، فرحان سعید
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈٰیا
جولائی
18 بار عمر قید کی سزا سنائے جانے والے فلسطینی قیدی کی منگنی کی کہانی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں قید 18 بار عمر قید کی سزا
فروری