کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟

کیا بھارت بھی معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے؟

?️

سچ خبریں: بھارت کے وزیر اعظم مودی نے امن کے دعووں کے باوجود ہمیشہ جنگ اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ہے اور اب اس کا جنگی جنون خطے سے باہر معصوم فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے جو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

انڈین پریس کلب سے بات کرتے ہوئے اروندھتی رائے نے کہا کہ بھارت غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے اور اسرائیل کو ہتھیار برآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی عوام کو کم از کم یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ ہم غزہ میں نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے اور اپنی حکومت کی اس حمایت کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان ہتھیاروں کی برآمدات فوری طور پر بند کی جائیں۔

غزہ میں صرف ہزاروں خواتین اور بچوں کا قتل ہی نہیں ہو رہا بلکہ اسپتالوں، یونیورسٹیوں اور بڑے پیمانے پر عوامی مراکز کی تباہی بھی جاری ہے۔

اروندھتی رائے کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں، حتیٰ کہ امریکا میں بھی، لوگ اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں لیکن بھارت میں ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ہمیں فلسطین کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے اور بھارت کی اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی برآمد کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ

سوال یہ ہے کہ آخر کب تک انتہا پسند مودی کی حکومت بھارت کو عالمی شرپسند عناصر کی حمایت میں ملوث رکھے گی؟

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں پہلا دن؛ اہم فیصلے اور بیانات

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی واپسی کے

امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی

فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: مارک گلین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام

سلامتی کونسل فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے فوری مداخلت کرے: عرب لیگ

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا

یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:    جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری

این اے 75 ضمنی انتخاب پولینگ اسٹیشسن سے غائب ہونے والے افسران کے شاہد عباسی کا اہم بیان

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم

لبنان کے خلاف صیہونی منصوبہ

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے کہا کہ لبنان

نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب ہے: تزیپی لیونی

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ Tzipi Livni نے اس بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے