🗓️
سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلباء کو دھرنا ختم کرنے سے انکار کرنے پر معطل کر دیا!
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی احتجاجی طلباء کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں لگائے گئے خیموں کو جمع کرنے سے انکار کے بعد اس یونیورسٹی کے حکام نے طلباء کو معطل کرنا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں صیہونیت مخالف مظاہروں کا آغاز
کولمبیا یونیورسٹی کی یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی ہے جب طلباء کی تنظیم آئیوی لیگ/8 مشہور نجی امریکی یونیورسٹیز) نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ دھرنا ختم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات ڈیڈ لاک تک پہنچ چکے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی کے سربراہ نعمت مینوش شفیق نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ طلباء کے احتجاج کے منتظمین اور یونیورسٹی حکام کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد انتظامیہ مظاہرین کو خیمے جمع کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی۔
یاد رہے کہ احتجاجی طلباء نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے بے مثال دھرنا شروع کر دیا ہے۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی نے احتجاج کرنے والے طلباء کو انتباہی خط بھیج کر خیمے جمع کرنے کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اس کے علاوہ، احتجاج کرنے والے طلباء کو ایک فارم پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ لکھا ہو کہ احتجاج میں ان کی شرکت ان کی معطلی اور آخر میں سمسٹر میں ان کے فیل ہونے کا باعث بنے گی۔
کولمبیا یونیورسٹی کے ترجمان بین چانگ نے کہا کہ کیمپس سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے اگلے مرحلے کے حصے کے طور پر، ہم نے طلباء کو معطل کرنا شروع کر دیا ہے۔
ان دھمکیوں کے باوجود احتجاج کرنے والے طلباء نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک یونیورسٹی حکام ان کے تین مطالبات پورے نہیں کرتے
1۔ صہیونی اداروں پر پابندیاں اور ان میںعدم سرمایہ کاری۔
2۔ یونیورسٹی کے مالیاتی امور میں شفافیت۔
3۔ ان پروفیسرز اور طلباء کو بری کرنا جنہیں احتجاج میں حصہ لینے پر نکال دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ
یاد رہے کہ کئی روز قبل فلسطین کے حامی سیکڑوں طلباء نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم اور اس پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کے لیے امریکہ بھر کی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اور لیپڈ کے درمیان کنیسٹ میں جھگڑا؛ وجہ؟
🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک
فروری
کے الیکٹرک کو متعدد کمپنیوں میں بدلنے پر غور
🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو متعدد کمپنیوں میں
مئی
ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ٹیکسٹائل یونٹ بند ہوچکے ہیں ،چیئرمین اپٹما
🗓️ 25 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین
فروری
گوگل ،فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف ٹرمپ نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹس بند کیے جانے
جولائی
کیا ٹرمپ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لا سکیں گے؟
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ
دسمبر
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے افسران طلب
🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں
اکتوبر
’نفیس و ذہین شخص بہت جلدی دنیا چھوڑگئے‘، عامر لیاقت کی برسی پر شوبزشخصیات افسردہ
🗓️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے نامور ٹی وی میزبان، رکن قومی اسمبلی،
جون
شمالی فلسطین سے مزید صہیونیوں کا فرار
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر